• news

کشمیر آزاد ہوجائیگا مشرف کیخلاف غداری کیس ختم نہیں ہوگا: قصوری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملزم کے وکیل احمدرضاقصوری نے کہا ہے کہ کشمیر آزاد ہوجائیگا مگر غداری کیس ختم نہ ہوگا، یہ سیاسی نوعیت کا کیس ہے ماضی میں ایسے مقدمات بنتے رہے ہیں جو وقت بدلنے پر ازخود ہی ختم ہو جاتے ہیں، مقدمہ کے پیچھے حکومت نہیں میاں نوازشریف ہیں انکے بیرون ملک جانے پر کلثوم نواز اور مریم نواز سٹیٹ کو رول کر رہی تھیں، مشرف نے ریاست کو بچانے کیلئے آئین شکنی کی، نواز شریف کی آئین شکنی ملک کیخلاف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن