عام انتخابات: وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کل آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزرائے پانی و بجلی نے 21جولائی کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزیدبرآں الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن ڈے پر چیف الیکشن کمشنر کو ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائیگا تاکہ وہ بآسانی دورے کر کے الیکشن کی مانیٹرنگ کر سکیں۔