• news

گکھڑ: کشمیر کارواں میں شامل بس پر کار سواروں کی فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2افراد زخمی ملزم فرار

گوجرانوالہ +گکھڑ منڈی( نمائندہ خصوصی نامہ نگار) کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی قیادت میں کشمیر کارواں میں شامل بس پر گکھڑ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جی ٹی روڈ پر پیرکوٹ کی طرف سے آنے والی کار قافلہ کی بس سے ٹکرا گئی جس پر کار سواروں نے بس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر فیصل آباد کا ڈرائیور لیاقت سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید وقوعہ سے پندرہ بیس منٹ قبل گکھڑ میں خطاب کیے بغیر ہی گزر گئے تھے پولیس نے حافظ سعید کے قافلے کے لئے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے ملزم فائرنگ کے بعد کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن