فاروق آباد کے قریب اپرگوگیرہ کا پل ٹوٹ گیا، ٹریفک بلاک، گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں
فاروق آباد(نامہ نگار) اپر گوگیرہ نہر کا پل ٹوٹنے سے ٹریفک بلاک، گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں، بتایا گیا ہے لاہور سرگودھا روڈ فاروق آباد میں اپر گوگیرہ نہر پر واقع پل ٹوٹ گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا مسافر گاڑیاں، ایمبولینسز اور ٹرکوں کی قطاریں کئی کلومیٹر تک لگ گئیں، مذکورہ پل کا آئے روز ٹوٹ جانا معمول بن چکا ہے پل ٹوٹنے سے اہلیان علاقہ اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔