سپریم کورٹ: داسو ڈیم کے تعمیراتی منصوبے کیلئے ٹھیکوں کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری رکھنے کی ہدایت، کیس کی سماعت 3 رکنی بنچ کریگا
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے شمالی علاقہ جات میں واقع داسو ڈیم کے تعمیراتی منصوبے کیلئے ٹھیکوں کی نیلامی کا مقدمہ تین رکنی بینچ میں زیر سماعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، منگل کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چائنہ پائور کنسٹرکشن کمپنی کونیلامی میں شرکت سے روکنے کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت تین رکنی بینچ کو کرنی چاہیے، بعدازاں عدالت نے سماعت 27 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگلی سماعت تک حتمی نیلامی نہ کی جائے۔