• news

جلالپور بھٹیاں: تھانے میں رکھا آتشبازی کا سامان دھماکے سے پھٹ گیا، تھانیدار اور اہلکار زخمی

جلالپور بھٹیاں(نامہ نگار) تھانہ جلالپور بھٹیاں میں آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے دھماکے میں تھانیدار اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ محرر کے کمرہ میں چند روز قبل آتش بازی کا سامان رکھا گیا تھا۔ جس پر کسی اہلکار نے غلطی سے سگریٹ پھینک دیا۔ جس سے ایک دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی اور سارا کمرہ دھوئیں سے بھر گیا اور موجود اے ایس آئی غضنفر علی شاہ سمیت ایک سپاہی شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن