• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا، بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندے کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 44.37 پوائنٹس کی کمی سے 39208.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کریکشن اور سرمایہ کاروں اور مختلف بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع کے حصول کے لئے حصص کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے مندے کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 44.37 پوائنٹس کی کمی سے 39208.88 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 189 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 80 لاکھ 65 ہزار 250 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 30 کروڑ 42 لاکھ 14 ہزار 671 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 54 ارب 32 کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 287 روپے سے کم ہو کر 78 کھرب 38 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ 8 ہزار 689 روپے رہ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن