• news

ہاکی پلیئر شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا سے لاکھوں کا فراڈ کرنیوالی خاتون کی عبوری ضمانت کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب

لاہورر(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا سے 85 لاکھ کا فراڈ کرنیوالی خاتون کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ فاضل عدالت میں درخواست گزار خاتون روبینہ بی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں ضمانت منظور کی جائے۔ خوشی محمد کے وکیل رضوان ذکاء گل نے بتایا کہ خاتون اور اسکے خاوندنے کاروبار کا جھانسہ دے کر فراڈ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن