• news

سزائے موت کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم غلام مرتضیٰ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔مجرم کو 26 جولائی کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔مجرم غلام مرتضیٰ کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر سیشن عدالت نے 2002 ء میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔فاضل سیشن جج نے مجرم کے گھر والوں سے اسکی آخری ملاقات کرانے اور پھانسی کے عمل کی نگرانی کرنے کے لئے مجسٹریٹ مقرر کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن