عمران سڑکوں پر نکل کر شوق پورا کرلیں حکومت کو خطرہ نہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان 7 اگست کو سڑکوں پر نکل کر اپنا شوق پورا کرلیں۔ حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں۔ عمران خان کی گیدڑ بھبھکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بیان پر اپوزیشن نے سمجھداری کا ثبوت دیا۔ عمران کی بات کو سمجھنے کیلئے ان کی دماغی حالت پر غور کرنا پڑتا ہے۔