• news

مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں پر اکسانے کا الزام، بھارتی عدالت میں نواز شریف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

انبالہ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کیخلاف بھارتی شر انبالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم نواز شریف پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کیلئے حریت رہنمائوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بنارس میں ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کیخلاف مظاہرہ کیا اور وزیراعظم نواز شریف کا پتلا جلایا۔

ای پیپر-دی نیشن