• news

ملتان: نشے کی حالت میں غل غپاڑہ کرنے پر مسلم لیگی ایم پی اے شوکت بوسن کے بیٹے کی 2 دوستوں سمیت گرفتاری اور رہائی

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے شوکت بوسن کے بیٹے احسن کو ملتان میں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شوکت بوسن کے بیٹے کو 2 دوستوں سمیت نشے کی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ ملزم نشے کی حات میں چوک پر گاڑی روک کر غل غپاڑہ کر رہے تھے۔ گاڑی پر ایم پی اے کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ بعدازاں ایم پی اے کے بیٹے اور اسکے دوستوں کو تھانہ کوتوالی سے چھوڑ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن