• news

حکم کی عدم تعمیل‘ عدالت کا یوسف گیلانی کی صاحبزادی فضہ گیلانی کی گرفتاری کا حکم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر لاہور کی گارڈین عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت نے پولیس کو 3 ستمبر تک عدالتی حکم پر عملدرآمد کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔فضہ بتول گیلانی کے سابق شوہر خرم خان نے اپنے بیٹے اسفند یار کی حوالگی کے لیے کیس دائر کر رکھا تھا فضہ گیلانی کو بار بار نوٹسز جاری کیے گئے کہ وہ خرم خان سے ان کے بیٹے اسفند یار کی ملاقات کروائیں لیکن فضہ بتول گیلانی نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جس پر عدالت نے فضہ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس کوحکم دیا ہے کہ فضہ گیلانی کو تین ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے اور اسفند یار کی خرم خان سے ملاقات کے سارے معاملات بھی طے کیے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن