• news

کراچی: رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم عبدالقادر خانزادہ کا بیٹا گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ کے بیٹے غفار کو حراست میں لے لیا۔ پولیس دو بکتر بند گاڑیوں میں عبدالقادر خانزادہ کے گھر پہنچی پولیس پڑوس کے گھر سے عبدالقادر خانزادہ کے گھر میں داخل ہوئی۔ عبدالقادر خانزادہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا سرکاری ملازم ہے، ہمارے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن