ویمن بیس بال ورلڈکپ‘پاکستان کی 33 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ویمن بیس بال ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ کیمپ میں ابتدائی سکواڈ کی اعلان کردہ33 کھلاڑی شریک ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیس بال ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ میں نیشنل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی33 کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔ سخت گرمی کے باعث خواتین کھلاڑی صبح کے سیشن میں پریکٹس کرتی ہیں ۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ قومی خواتین ٹیم پہلی بار ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہیں اس سے ملک کا نام روشن ہوا ہے ۔