پاکستان انگلینڈ کی پر یکٹس انگلش ٹیم کو واپسی کیلئے بہت کچھ کرنا ہوگا:سٹیوارکسن
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل مانچسٹر کے گرائونڈ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو ارکسن نے کہا ہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں کامیابی ملی تو شاید لارڈز والا جشن نہیں دہرایا جائے گا۔ کھلاڑی آج کا دن بھی پریکٹس میں گزاریں گے۔ کھلاڑیوں نے کوچز مکی آرتھر اور مشتاق احمد کی نگرانی میںز تربیتی کیمپ میںحصہ لیا۔ کھلاڑیوں کوبائولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی گئی ۔ ٹرینگ سیشن میں اوپنرزپرخاص توجہ دی گئی ۔انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے کوچز کی زیر نگرانی پریکٹس سیشن میںشرکت کی ۔ کھلاڑیوں نے بائولنگ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ کی پریکٹس کی اور فٹ بال بھی کھیلا۔ قومی ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کا ریکارڈ برابر ہے۔ دونوں ٹیموں نے 1، 1 میچ اپنے نام کیا ہے۔ 3 میچز ڈرا رہے۔2001 میں وقار یونس کی قیادت میں پاکستان نے گوروں کے ارمان ٹھنڈے کردیے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ سٹیو ارکسن نے کہا ہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں کامیابی ملی تو شاید لارڈز والا جشن نہیں دہرایا جائے گا۔ مصباح الحق نے پش اپس لگا کر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا تھا جسے میچ کے اختتام پر بھی دہرایا گیا۔آرمی زیر اہتام لگائے گئے کیمپ سے بہت زیاد ہ فائدہ ہوا ہے ۔ہمیں بھی علم نہیںتھا کہ ایسا ہونیوالا ہے ۔دراصل یہ جذبات کا اظہار تھا ۔ایسی باتیں تو تمام کھیلوں میں دیکھی جاتی ہیں ۔کھلاڑیوںکا جذبہ عروج پر ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ۔مانچسٹرکی پچ ہوسکتا ہے تیز ہو لیکن ہمارے گیند بازوں کو بھی مدد ملے گی ۔میرا خیا ل ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بائولرز کو مدد ملے گی ‘وہاں ایکسٹرا بائونس ہوگا۔یاسر شاہ نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے ‘لیگ سپنر کو ٹرن نہیں ملا پھر اچھی بائولنگ سے وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ایسے بہت کم کھلاڑی ہوتے ہیں جن کا گیم پر کنٹرول ہو۔جو کچھ ہورہا ہے اس سے سب خوش ہیں ۔جیمز اینڈرسن اور بین سٹوکس کی واپسی کا کوئی دبا ئو نہیں ہے ۔ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں ۔انگلینڈ کوسیریز میں واپسی کیلئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔