اسحاق ڈار کی خورشید شاہ سے ملاقات، الیکشن کمشن ممبران کا تقرر میرٹ پر کرنے کیلئے اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں اس اعتماد کا اظہار کیاگیا کہ الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرری کا عمل آئین میں دی گئی مدت ختم ہونے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی قائد حزب اختلاف سے اس ضمن میں تیسری ملاقات تھی۔ اس سے پہلے بارہ اور سترہ جولائی کو بھی دونوں رہنمائوں میں اس سلسلے میں ملاقات ہو چکی ہے۔ ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ ممبران کی تقرری صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ ملک میں منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ا س ملاقات کی روشنی میں وفاقی وزیر خزانہ وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے اور (آج) بروز جمعرات مورخہ 12 جولائی کو قائد حزب اختلاف سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔