برطانیہ نے چینی تنظیم’’ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ ‘‘ کو دہشت گرد قرار دیدیا
بیجنگ(رائٹرز) برطانیہ نے چین کی تنظیم ’’ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ‘‘ کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ یاد رہے یہ تنظیم سنکیانگ میں علیحدگی کی تحریک چلا رہی ہے۔ برطانوی ہوم آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گروپ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہے۔ ادھر ورلڈ یغور کانگرس کے ترجمان دلکست ریکست نے کہا کہ برطانیہ نے چین کو یغور میں کریک ڈائون تیز کرنے کا جواز فراہم کر دیا ہے۔