• news

پاکستان سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں میں بنیاد پرستی کو فروغ دے رہا ہے: بھارتی وزیر کا الزام

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کے نوجوانوں میں بنیاد پرستی کو فروغ دے رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر نے راجیہ سبھامیں ایک تحریری سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میںسول مزاحمت شروع کرنے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں میں بنیاد پرستی کے فروغ کیلئے ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن