• news

’’بیٹی کی پیدائش پر اخراجات معاف‘‘ بھارتی ریاست گجرات میں ہسپتال انتظامیہ کی جوڑوں کو پیشکش

احمد آباد(صباح نیوز) بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں قائم ایک ہسپتال کی انتظامیہ نے ایک خصوصی پیشکش کی ہے کہ جن جوڑوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگی ۔ان کا بل اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔یہ اقدام ریاست میں بگڑتے ہوئے صنفی توازن کی روک تھام کے لیے کیا جارہا ہے۔ جہاں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کے مقابلے میں گیارہ فیصد کم ہے۔ سندھو ہسپتال میں گزشتہ ماہ اس نئے منصوبے کا آغاز ہوا جہاں150سے زائدخواتین کے ناموں کو پہلے ہی ڈیلیوری کی غرض سے درج کیاجا چکا ہے۔معمول کے مطابق ہسپتال میں نارمل ڈیلوری کا پیکیج7 ہزار اور سی سیکشن کے لیے 20ہزار کی فیس وصول کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن