اقتصادی کونسل نے81 ارب70 کروڑ روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 81 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ آئیسکو کے زیر انتظام بجلی کے جدید میٹر لگانے پر 17 ارب لیسکو کے زیر انتظام 30 ارب 27 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اسلام آباد ویسٹ میں 8 ارب 29 کروڑ روپے سے 500 کلو واٹ بجلی گھر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے پر عملدرآمد میں ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ میزال کے مقام پر 62 ارب 73 کروڑ روپے سے 20 میگاواٹ پن بجلی منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔