امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی 7 افراد نے کی، سیاسی جماعت کے 2 ملزم گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔ پولیس نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی مجموعی طور پر سات افراد نے کی تھی جبکہ بعد میں 3 موٹرسائیکلوں پر 5 سوار جائے وقوعہ پر پہنچے ایک ملزم امجد صابری کی گلی میں جبکہ دو جائے وقوعہ پر ریکی کے لئے موجو رہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق امجد صابری کے قتل کے محرکات تک ہم پہنچ گئے ہیں اہم گرفتاریاں اور برآمدگیاں کر لی گئی ہیں۔