• news

افضل گورو پروگرام: جواہر لعل یونیورسٹی انتظامیہ نے کنہیا سمیت 21 طلبا کو نکال دیا

نئی دہلی (کے پی آئی) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار اور عمر خالد سمیت21 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔ کشمیری نوجوان افضل گورو شہید کی یاد میں اس سال9 فروری کو یونیورسٹی میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔ یونیورسٹی کیمپس میں 9 فروری کے متنازعہ پروگرام سے تعلق رکھنے والے طلبا کا آئندہ سمسٹر کیلئے رجسٹریشن انتظامیہ نے روک دیا ہے۔ 21 طلبا کی اس فہرست میں اسٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار ، عمر خالد ، انیربن بھٹاچاریہ بھی شامل ہیں۔ انہیں اس پروگرام کے بعد ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ضمانت پر رہائی عمل میں آئی۔ جے این یو رجسٹرار پرمود کمار نے ان طلبا کی فہرست کے ساتھ ایک سرکلر جاری کیا اس میں کہا گیا کہ تاحکم ثانی ان طلبا کا رجسٹریشن روکا جارہا ہے۔ یونیورسٹی حکام اس تازہ صورتِ حال کے بارے میں تبصرہ سے گریز کررہے ہیں۔ جبکہ طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے اسے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن