• news

حساس ادارے کی کارروائی، گوجرانوالہ پیرمحل سے کالعدم تنظیموں کے 5 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ + پیرمحل (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ اور کارروائی کرتے ہوئے کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوملزم کوگرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی گوجرانوالہ نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ سیالکوٹی دروازہ کے نزدیک ویگن اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے امین سکنہ بہاولنگر کو ہینڈگرنیڈ سمیت گرفتار کرلیا ،ملزم کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری طرف گکھڑ منڈی کے قریب کارواں کشمیر کے قافلے میں شامل بس کے ڈرائیور کی راستہ نہ دینے پر کارسواروں کے ساتھ توتکرار ہوگئی تھی کار سواروں نے فائرنگ کر کے ڈرائیور طالب اور عطاالرحمان کوزخمی کر دیا تھا،جبکہ ملزمان موقعہ سے فرار ہو گئے تھے، تاہم ملزمان اعجاز اور تیمور کو بیگووال سے گرفتار کر لیا گیا جنہیں حساس ادارے نے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، ملزمان کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ بھی مبینہ طور پر تعلق ظاہر کیا جا رہا ہے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکیں گے، دوسری جانب گکھڑ منڈی پو لیس نے میاں اسلم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ درخواست گزار کا الزام ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سپاہ محمد سے ہے۔ پیرمحل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شہر کے مضافاتی ذوالفقار ٹائون میں کارروائی کرکے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم اراکین شاہد اسمٰعیل سکنہ خان پور اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ مذکورہ اشخاص کے قبضہ سے لیب ٹاپ سمیت دیگر اہم دستاویزات بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن