اداکارہ دیدار کو 28 لاکھ روپے انکم ٹیکس جرمانہ کا نوٹس جاری
لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے اداکارہ دیدار کو انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 28 لاکھ روپے انکم ٹیکس اور جرمانہ عائد کر کے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ایف بی آر نے سٹیج اداکاروں سمیت دیگر اداکاروں کے خلاف انکم ٹیکس کے حوالے سے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور اداکاروں کے اثاثوں اور آمدنی کی چھان بین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ چھان بین کے دوران سٹیج اداکارہ دیدار بھی ٹیکس چور نکلی انہوں نے سال 2010 میں صرف ڈھائی لاکھ روپے ٹیکس ادا کیاجبکہ وہ پندرہ دن کی پرفارمنس کے پانچ لاکھ روپے وصول کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کئی غیر ملکی دورے بھی کئے ۔ ایف بی ار کی جانب سے 28 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس اور جرمانہ سال 2010 کے لئے عائد کیا گیا ہے سال 2011 تا سال 2015 کی ان کی آمدنی اور اثاثوں کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ا س سلسلے میں ایل ڈی اے سیمت دیگر اداروں سے ریکارڈ لیا جا رہا ہے ۔