• news

مائیکل جیکسن کے ساتھ گانا پسند کرتا، بالی ووڈ کو اہمیت دینا ضروری ہے: راحت فتح

اسلام آباد( رائٹرز) راحت فتح علی خان اگست میں برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں، لندن مانچسٹر اور کوونٹری کے 3کنسرٹس میں وہ ہالی ووڈ کیلئے گائے گئے اپنے گانوں اور قوالی سے اپنے مداحوں کو محظوظ کرینگے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’’ رائٹرز‘‘ کو انٹرویو میں راحت نے کہا کہ قوالی سن کر لوگوں کو سکون ملتا ہے وہ پر امن رہنے کے قابل بنتے ہیں۔وہ مائیکل جیکسن کے بڑے مداح تھے اور انکے ساتھ گانا گانا پسند کرتے۔ بد قسمتی سے ہمارے ہاں میوزک کو پروموٹ کرنے کا کوئی بڑا ادارہ نہیں، لیکن پاکستانی فنکاروں کو پھر بھی مانا جاتا ہے۔ پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری کا موازنہ کرتے ہوئے کہادونوں کا فرق یہ ہے کہ 40سال قبل پاکستانی میوزک کو قبول نہیں کیا جاتا تھا، گزشتہ10سالوں سے پاکستانی انڈسٹری کے گلوکاروں نے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ ایک پراجیکٹ عالمی تعاون کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے جسے 2017ء میں لانچ کیا جائیگا۔ لوگ بالی ووڈ کو سننا بہت پسند کرتے ہیں لہٰذا میرے لئے بالی ووڈ کو اہمیت دینا بھی ضروری ہے۔ اپنے بھائی وجاہت علی خان اور بیٹے شاہ زمان علی خان کو قوالی سکھا رہا ہوں‘وہ12سال عمر میں وہ کام کر رہا ہے جو عام طور پر لوگ36سال میں کرتے ہیں۔ وہ خود میوزک تخلیق کرتا ہے، وہ دادا نصرت فتح علی خان کو سنتا ہے اور میری بھی غلطی پکڑ لیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن