ٹیم مینجمنٹ نے یاسر شاہ کے زخمی ہونے کی تردید کر دی
لاہور(نمائندہ سپورٹس )قومی ٹیم مینجمنٹ نے سٹار سپنر یاسر شاہ کے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ وہ آج انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔ گرین شرٹس کے سر سے بڑا خطرہ ٹل گیا ، لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو یاسر شاہ انجری سے بچ گئے ، وہ گزشتہ روز پریکٹس کے دوران کندھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔ قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کے مطابق لیگ سپنر کی انجری سنجیدہ نہیں تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ فٹ ہو چکے ہیں اور اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔