• news

اولمپکس گیمز کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، داعش کے 10دہشت گرد گرفتار

برا زیلیا(سپورٹس ڈیسک )برازیل کی پولیس نے بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں دس دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جو کہ اولمپکس کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق برازیل کے وزیر الیگزینڈر موریس نے بتا یا کہ پولیس نے داعش سے تعلقات کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا جو کہ اولمپکس میں کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ کر رہے تھے تاہم انہوں نے حملے کے لیے خاص ہدف طے نہیں کیا تھا۔انہوں نے بتا یا کہ پولیس گرفتار دہشت گردوں کے مزید دو ساتھیوں کو تلاش کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔گرفتار افراد دفاع شریعت گروپ کے کارندے ہیں جن کے داعش کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔دہشتگردوں کا گروپ ٹیکسٹ میسجز اور دیگر ذرائع کے ساتھ ایک دوسرے سے رابطے میں تھا۔ان کو ہدایات جاری ہوئی تھیں کہ وہ مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کریں۔ جو اسلحہ اور گولہ بارود استعمال کرنا ہے ا سکے استعمال کا طریقہ بھی سیکھا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن