• news

سسٹم میں خرابی‘ متعدد پروازوں کے ہزاروں مسافروں کا سامان ہیتھرو ایئرپورٹ رہ گیا

لاہور(خبر نگار)لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 3 پر سامان کی ترسیل کے نظام میں خرابی کے باعث لندن سے آنیوالی پی آئی اے کی پروازوں کے مسافروں کا سامان برطانیہ ہی میں پڑا رہ گیا۔پاکستان واپسی پر مسافر سامان نہ ملنے پر شدید پریشان ہوئے۔اس بارے پی آیی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 3 پر سامان کی ترسیل کے نظام میں خرابی کے باعث مسافروں کے سامان کو طیاروں سے آف لوڈ نگ اور لوڈنگ کرنے میں مشکلات کی وجہ سے ٹرمینل 3 سے روانہ ہونے والی مختلف ایئر لائنز جن میں امارات ایئر لائن، گلف ائر ، کیتھی پیسیفک ، ورجن ائر اور درجنوں دوسری ایئر لائنز کی پروازوں پر سامان کی ترسیل نہ ہو سکی اور ہزاروں مسافروں کا سامان ہیتھرو ایئر پورٹ پر ہی رہ گیا۔ ترجمان کے مطابق اس خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں تقریباً 700 بیگ طیاروں میں لوڈ نہیں کئے جا سکے ۔ پی آئی اے نے اس سے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والی اگلی پروازوں کے ذریعے سامان پاکستان منگوا کر مسافروں کو پہنچا دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن