مسلم لیگ ن 31‘ پیپلزپارٹی‘ مسلم کانفرنس 3-3‘ تحریک انصاف کی 2نشستیں‘ آزاد کشمیر انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان
مظفرآباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف آزاد جموں کشمیر نے 21جولائی 2016ء کو ہونے والے انتخابات کے حتمی وسرکاری نتائج کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 41میں سے 31نشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس 3,3‘ تحریک انصاف نے 2نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی 1نشست حاصل کرسکی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔