بینر کیس: مووآن پارٹی کے چیئرمین کا مزید 3 روزہ ریمانڈ، 12 دن کیلئے تحویل میں دینے کی استدعا مسترد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) متنازعہ بینرز آویزاں کرنے کے مقدمہ میں گرفتار مووآن پارٹی کے چیئرمین میاں محمد کامران کا پولیس نے عدالت سے مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ملزم کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے 12روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم نے 10عدد فلیکس برآمد کرا دی تھیں۔ کوتوالی پولیس نے مزید 12روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ابھی دوران تفتیش ملزم سے فلیکس تیار کرنے والی مشین اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کی گرفتاری بقایا ہے۔
ریمانڈ
اسد کھرل کو شکارپور روڈ پر دوران
چیکنگ گرفتار کیا: ایس ایس پی سکھر
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا ہے کہ اسد کھرل کو دوران چیکنگ شکارپور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ رینجرز اور پولیس مشترکہ طور پر فراش موڑ پر چیکنگ کر رہی تھی۔ تیز رفتار کار نے رکے بغیر نکلنے کی کوشش کی تو پولیس موبائل سے ٹکرا گئی ڈرائیور کو پکڑا تو اس نے اپنا نام اسد کھرل بتایا گاڑی سے ایک پستول بھی ملا اسد کھرل شکارپور سے کراچی جا رہا تھا۔
اسد کھرل