• news

کشمیری عوام نے دھرنوں کی شوقین تحریک انصاف کو حرف غلط کی طرح مٹا دیا : آصف کرمانی

لاہور/اسلام آباد(خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی ترقی،خوشحالی اور روشن آزاد کشمیر کے وژن پر اعتماد کیا ہے،آزاد کشمیر میں گڈ گورننس پر مشتمل بدعنوانی سے پاک حکومت قائم ہوگی۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور افواج پاکستان الیکشن کمشن اور انتظامیہ پر امن انتخابات پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے وزیراعظم کے منشور کو پذیرائی دی۔ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرانے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں فوج کی نگرانی میں شفاف انتخابات ہوئے۔ عوام نے مجید حکومت کی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف فیصلہ دیا۔ بلاول بھٹو حکومت کی پہلے اصلاح کر لیتے تو شکست کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ عوام نے دھرنوں کی شوقین پی ٹی آئی کو حرف غلط کی طرح مٹا دیا۔ تحریک انصاف میں نہ انصاف ہے اور نہ ہی کوئی تحریک ہے۔ پاکستان کے عوام دھرنوں کی منفی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔ بلاول بھٹو، عمران خان 2018ءتک انتظار اور اپنی ادا¶ں پر غور کریں۔
آصف کرمانی

ای پیپر-دی نیشن