نشتر کالونی: بجلی کے تار ٹوٹ کر گرنے سے موٹر سائیکل سوار اور لڑکی جاں بحق
لاہور+ حویلی لکھا (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقہ گلیکسو ٹاﺅن، انعم روڈ پر بجلی کے مین تار ٹوٹ کر نیچے سڑک پر گرنے سے کرنٹ لگنے پر راہگیر موٹر سائیکل سوار سکھر کا رہائشی 35 سالہ عظیم موقع پر ہی جھلس کر ہلاک جبکہ ایک 18 سالہ لڑکی کنول اور ایک شخص بشیر زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے عظیم کی نعش پوسٹ مارٹم کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی جبکہ زخمی لڑکی کنول اور بشیر کو ہسپتال داخل کرا دیا۔ جہاں کنول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق تاریں ٹوٹ کر نیچے سڑک پر گریں تو وہ قریب سڑک پر کھڑے بارش کے پانی میں بھی کرنٹ آ گیا۔ کنول کا پاﺅں پانی میں آنے سے اسے کرنٹ لگا تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے مطابق عظیم اور کنول کی نعشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔ اس واقعہ پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں شالیمار کے علاقے مدینہ کالونی شیلر چوک میں 20سالہ الیکٹریشن وہاڑی کا رہائشی عدنان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ عدنان اپنے خالو کی دکان پر کام کرتا تھا، ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔ دریں اثناءحویلی لکھا میں پولٹری فارم پر کام کرنے والے دو بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، بتایا گیا ہے حویلی لکھا کے نواحی گاﺅں جندقی میں دو بھائی ندیم اور وسیم گزشتہ روز چوزوں کو پانی پلا رہے تھے اچانک پانی والے برتن میں کرنٹ آ گیا جس سے ندیم کو کرنٹ لگ گیا جس کو بچانے کیلئے وسیم آگے بڑھا اور وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ گیا۔
کرنٹ/ 2بھائی جاں بحق