• news

پاکستان، افغانستان ٹیکنیکل گروپ کا اجلاس 26 جولائی کو کابل میں ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاک افغان مشترکہ ٹیکنیکل گروپ کا اجلاس 26 جولائی کو کابل میں ہو گا، ٹیکنیکل گروپ کا اجلاس پاک افغان معاملات پر ہو گا۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ایم او کریں گے۔ اجلاس بارڈر مینجمنٹ، سکیورٹی امور پر رابطے کیلئے مشاورتی میکانزم کا حصہ ہے۔ پاکستانی وفد میں متعلقہ وزارتوں، محکموں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔ واضح رہے تاشقند میں مشیر خارجہ، افغان وزیر خارجہ میں دوطرفہ میکانزم بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن