• news

اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کریں: کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جرنل عامر ریاض نے کہا ہے کہ انہیں بلوچستان کا حصہ ہونے پر فخر ہے، پاکستان میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں لیکن لوگ ان سے خائف ہیں، اعلی تعلیم یا فتہ طلبا ء کو ترقی کے لئے اپنا کرداد ادا کرنا ہوگا، پنجاب کے طلبا ء کے دورہ بلوچستان سے بلوچستان کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے بیوٹمز میں بلوچستان کے دورہ پر آئے پنجاب کے پوزیشن ہولڈر طلبا ء کے دورہ بیوٹمز اور عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی، پنجاب کی وزیر تعلیم و آبادی ذکیہ شاہنواز، ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکڑ، جی او سی 41 ڈویژن میجر جرنل عابد لطیف، جی او سی 33 ڈویژن میجر جرنل اظہر نوید حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹبننٹ جرنل عامر ریاض نے کہا کہ طلبا ء پر پاکستان کی ترقی کی بھاری ذمہ داری ہے انہیں اس کا احسا س کرتے ہوئے جنون کی حد تک کا م کر تے ہوئے ملک کو ترقی کی راہوں پر استوار کرنا ہوگا ، اس وقت یونیوسٹیاں نوجوانوں میں اعلی تعلیم اور علم بانٹ کر انہیں نہ صرف دانائی دے رہی ہیں بلکہ ملک کو صیح سمت میں آگے لے کر جانے کے لئے تیار بھی کر رہی ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اس کار خیر میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ بعدازاں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے مہمانوں میں سوینئر تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن