’’بھارت کشمیرمیں رائے شماری کرائے‘‘ کانگریس رہنما کے منہ سے سچ باہر آ ہی گیا، چند گھنٹے بعد بیان کی تردید کردی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جیوترادتیا مادھورا سِندیا مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ کرنے کے چند گھنٹے بعد بیان سے مکر گئے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے جیوترادتیا مادھورا سِندیا نے پہلے کہا کہ کشمیر میں اب رائے شماری کی ضرورت ہے، پی ڈی پی ۔ بی جے پی کی حکومت نے وہاں تمام اصولوں کی دھجیاں بکھیر دیں، تاہم اپنے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی جیوترادتیا مادھورا سِندیا کو وضاحت یہ کہہ کر پیش کرنا پڑ گئی کہ رائے شماری سے ان کی مراد مذاکرات تھے۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ کشمیر میں رائے شماری ہونی چاہیے۔