• news

مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہ دینے پر ’’امریکی شہر‘‘ کیخلاف مقدمہ

مشی گن (آن لائن) مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینے پر امریکی شہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ امریکی وزارت انصاف نے مسلمانوں کے خلاف مذہبی تعصب کے الزام میں پینسلوانیا کے ایک شہر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اس شہر کی انتظامیہ نے مسلمانوں کو ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ مقدمہ مسلمانوں کی کسی تنظیم نے دائر نہیں کیا بلکہ اس کا محرک خود ملکی محکمہ انصاف ہے۔ صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران امریکہ میں خطرناک حد تک اسلام مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ نائن الیون کے بعد سے اس وقت مسلمانوں کے خلاف جرائم میں 500 گنا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے بدھ تین فروری کو ریاست میری لینڈ کی ایک مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا اسلام پر حملے تمام مذاہب پر حملوں کے مساوی ہیںوفاقی وزارت انصاف کے مطابق یہ مقدمہ فلاڈیلفیا کے نواح میں ایک قدرے چھوٹے شہر بَین سَیلم (Bensalem) کی انتظامیہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2014ء میں مقامی مسلمانوں کو ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے سے انکار پر اس شہر کی مقامی حکومت مسلمانوں کے خلاف مذہبی بنیادوں پر امتیازی برتاؤ کی مرتکب ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن