• news

امجد صابری قتل کیس میں گرفتار ملزم نے 2 ساتھیوں کے نام اگل دئیے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پولیس کے تفتیش کاروں نے امجد صابری قتل کیس کا دائرہ وسیع کر دیا۔ پولیس کو امجد صابری کے قتل کی ہدایت دینے والے کی تلاش ہے۔ پولیس کے مطابق امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کے گرفتار ملزم عمران ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ملازم ہے اور کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے کراچی آیا ملزم عمران نے اپنے ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔ امجد صابری کے قاتل عمران صدیقی کو عینی شاہدین نے شناخت کر لیا۔ عینی شاہد کے سامنے 8 مختلف تصاویر رکھی گئی تھیں عینی شاہد نے حملہ آور کی تصویر پر ہاتھ رکھ کر اسے شناخت کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران صدیقی اجرتی قاتل ہے۔ ملزم کو قتل کے عوض دو لاکھ 30 ہزار روپے ملنے تھے۔ ملزم امجد صابری کو قتل کرنے کے 30 ہزار روپے وصول کر چکا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن