اسحاق ڈار کا دبئی میں کوئی کاروبار نہیں ترجمان وزارت خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دبئی میں کوئی کاروبار نہیں۔ اسحاق ڈار دبئی میں اپنی اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے گئے ہیں۔ اسحاق ڈار کی اہلیہ کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے اسحاق ڈار کے بارے میں بیان لاعلمی میں دیا ہے۔