بھارت: مراٹھی کی نصابی کتاب میں گستاخانہ جملوں پر پبلشر کی مسلمانوں سے معذرت
ناگپور (صباح نیوز) بھارت میں مراٹھی نصابی کتاب میں گستاخانہ جملوں پر پبلشر نے مسلمانوں سے غیر مشروط معذرت کر لی۔ بھارتی اخبار کے مطابق ایمکے اینڈ سنز پبلیشنگ بکس کے پروپرائٹر نے چہار شنبہ کو اپنا معذرت نامہ جاری کیا اور کہا کہ مراٹھی کی ایک نصابی کتاب میں چاپٹر نرمل کے حصہ 1 تا 8 میں تحریر کیلئے معذرت خواہی کی جاتی ہے۔ اس مضمون سے مسلمانوں کی دل آزاری پر انہوں نے افسوس بھی ظاہر کیا۔ انہوں نے اپنے معافی نامہ میں لکھا ہے کہ میرا کوئی مقصد نہیں تھا کہ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائوں۔ یہ معافی نامہ جماعت اسلامی ہند اور سٹونڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن ناندیڑھ کے نام جاری کیاگیا، جنہوں نے مراٹھی نصاب میں گستاخانہ تحریر کی نشاندہی کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔