حکومت نے 3 سال میں بنکوں سے حاصل کیے قرضے معاف نہیں کیے: وزارت خزانہ کی تردید
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت خزانہ نے موجودہ حکومت کی جانب سے 3 برس میں بنکوں سے لئے گئے قرضے معاف کرانے سے متعلق خبر وں کی تردید کر دی۔ ہفتہ کو ترجمان وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے 3 سال میں بنکوں سے حاصل قرضے معاف نہیں کئے۔ سینٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار 30 سال میں معاف کرائے گئے قرضوں سے متعلق تھے۔ یہ قرضے کمرشل بنکوں کی طرف سے معاف کئے گئے۔ سینٹ میں ایسی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی جس میں موجودہ حکومت نے قرضے معاف کئے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معافی میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ کمرشل بنک سٹیٹ بنک کے طے کردہ قواعد کے مطابق کاررو ائی کرتے ہیں۔