مسئلہ کشمیر حل کرکے خطے میں انتشار کم کر سکتے ہیں: اقوام متحدہ عہدیدار
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ میں کائونٹر ٹیررزم کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جین پال لیباردے نے امید ظاہر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں انتشار کم ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کا کردار یہ ہے کہ ممبر ممالک کے رہنمائوں کو اکٹھا بٹھاکر بات چیت جاری رکھنی چاہئے۔ امید ہے ہم ایک دن مسئلہ کشمیر حل کر لیں گے۔ نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا ممبر ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چاہئے‘ ہم ممبر ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے بغیر یہ مسئلہ کیسے حل کرسکتے ہیں‘ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی ایک ملک لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔