• news

بھارتی حکومت نے 3 چینی صحافیوں کو 31 جولائی تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے 3 چینی صحافیوں کو ناپسندیدہ اور غیر پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا۔ ووچیانگ، لوٹینگ چینی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ژنہوا‘‘ کے نئی دہلی میں بیورو آفس کے کرتا دھرتا جبکہ شی یونگ گینگ ممبئی آفس کا سربراہ ہے، تینوں کو بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے 31 جولائی تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے اسکے چین کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہو جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن