جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
لاہور (وقائع نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججوں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت ججوں اور دیگر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی کے ایک ہفتہ کے بیرون ملک دورہ کے دوران جسٹس ثاقب نثار بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے۔