کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد گرفتار، قبائلی رہنما کے اغوا کی کوشش
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ آن لائن) کوئٹہ اور ضلع تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائیوں میں اسلحہ برآمد کر کے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ضلع تربت کے علاقے میں زہری بگ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر دیسی ساختہ بم برآمد کر لیا گیا نامعلوم شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے بم نصب کیا گیا۔ ادھر لیویز نے چاغی نوکنڈی مستونگ میں مختلف کارروائیاں کرکے اسلحہ اور ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ مچھ کے علاقے میں بھی ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد قبائلی شخصیت ملک عبدالباقی کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ لیویز حکام نے بروقت ناکام بنا کر 3 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے 2 پسٹل اور ایک جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا۔ مشتعل افراد نے احتجاج کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔