• news

امریکہ :فائرنگ سے 2 بچے 2 خواتین ہلاک حملہ آور کی خودکشی

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر کے خود بھی خود کشی کرلی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے بسٹراپ کے ایک اپارٹمنٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور پھر خود بھی خود کشی کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن