• news

وزیر اعظم فیملی سمیت مری میں ایک روزہ قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

مری( نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی فیملی کے ساتھ مری میں ایک روز تک قیام کرنے کے بعد سخت ترین سکیورٹی انتظامات میں اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کے بعض نزدیکی لوگوں نے جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کے ساتھ گلدستے پیش کئے ان کی آمد کے موقع پر مری کی مختلف سڑکیں ٹریفک جام کے باعث بند رہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حال ہی میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد مری پر وزیر اعظم اپنی فیملی کے ساتھ میں ایک روز تک قیام پر رہے اور مری کے خوبصورت موسم میں وقت گزارا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کسی اہم شخصیات سے ملاقات نہیں کی تمام وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارا۔

ای پیپر-دی نیشن