مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
تہران (اے این این) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے،تہران میں قیام کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے جن میں بھارتی جاسوس کل بھوش کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر بات ہو گی۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق مشیر قومی سلامتی ایران کی حکومت کی دعوت پر گئے ہیں اور ان کے دورے کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف نے دی تھی۔