فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے منصوبوں پر کام نہیں ہو سکا: خواجہ ندیم
لاہور( نمائندہ سپورٹس) فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے نچلی سطح پر ڈیویلپمنٹ کے بہت سے منصوبوں پر کام نہیں ہو سکا کوشش ہے کہ سپانسر شپ کے حصول میں کامیاب ہو اور پھر بہتر انداز میں گراس روٹ لیول پر کھیل کی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ریجن کے لیے سپانسرز کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ ریجن کی کرکٹ میں زون یا ڈسٹرکٹ کے نمائندوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا وہ جمہوری عمل کے ذریعے منتخب ہو کر آتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو اپنے مسائل اور ضروریات کے بارے تفصیل سے بتایا ہے۔ اچھا سپانسرملا توڈیویلپمنٹ کے پروگرامز بھی شروع کریں گے۔