• news

آسٹریلوی دستے کا اولمپک ویلج منتقل ہونے سے انکار

ریو ڈی جنیئرو(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی دستے نے برازیل میں ہونے والے آئندہ ماہ اولمپکس گیمز کے ویلج میں منتقل ہونے سے انکار کردیا ۔ دستے کا کہنا ہے کہ جب کمروںمیں بجلی اور دیگر معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے ویلج نہیں جاسکتے ہیں۔دستے کی سربراہ کٹی چلرنے کہا کہ معاملات ٹھیک ہونے تک ویلج منتقل نہیں ہوسکتے ‘کب ویلج جائیں یہ بھی نہیں بتاسکتی ۔ویلج میں 31عمارتیں بنائی گئی ہیں جہاں 18ہزار ایتھلیٹس قیام کر سکتے ہیں ۔زیکا وائرس کے بعد اولمپکس گیمز میں نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن